03:03 pm
لاہور انتظامیہ کا ماڈل ٹائون میں مسلم لیگ (ن) سیکرٹریٹ سے ملحقہ پارک میں چھاپہ

لاہور انتظامیہ کا ماڈل ٹائون میں مسلم لیگ (ن) سیکرٹریٹ سے ملحقہ پارک میں چھاپہ

03:03 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے مسلم لیگ (ن) کے ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ سے ملحقہ دو پارکس سیل کر دیے۔تفصیلات کے مطابق دونوں پارکس کے گراؤنڈ ن لیگ کے زیراستعمال تھے،گراؤنڈز میں پرائیویٹ گریڈ اسٹیشن،
ویٹنگ ایریا، اور جنریٹر زکو بھی سیل کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہور نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن کی زیرنگرانی پولیس اور انتظامیہ نے ن لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ سے ملحقہ تجاوزارت کیخلاف آپریشن کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے ن لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن ایچ 180 سے ملحقہ دو پارک سیل کردیے۔بتایا گیا ہے کہ ن لیگ نے پارکس کے گراؤنڈز کو اپنے زیراستعمال رکھا ہوا تھا۔ پارک میں کھڑی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو باہرنکال کرگیٹوں کو تالے لگا دیے۔جبکہ گراؤنڈز میں پرائیویٹ گریڈ اسٹیشن، ویٹنگ ایریا، اور جنریٹر زکو بھی سیل کردیا گیا۔

تازہ ترین خبریں