03:32 pm
مریم نواز نے نواز شریف کو ڈبویا ، شیخ رشید

مریم نواز نے نواز شریف کو ڈبویا ، شیخ رشید

03:32 pm

راولپنڈی(آئی این پی ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوازشریف کو ڈبونے میں سب سے بڑا ہاتھ اس کی اپنی بیٹی مریم نواز کا ہے، مریم نواز کے ساتھ پریس کانفرنس میں موجود لوگ کرپٹ ہیں۔ تھل ایکسپریس کی روانگی کے موقع پروفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلو بٹ کے بعد ایک اور بٹ بھی منظرعام پرآگیا ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا
کہ مریم نواز کے ساتھ پریس کانفرنس میں موجود لوگ کرپٹ ہیں، ویڈیو کا فرانزک آڈٹ کروانے کے جھوٹ اور سچ ثابت ہو جائے گا۔وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ نوازشریف کو ڈبونے میں سب سے بڑا ہاتھ اس کی اپنی بیٹی مریم نواز کا ہے۔

تازہ ترین خبریں