04:17 pm
مجرم کو پکڑنا اور انہیں سزا دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، شہزاد اکبر

مجرم کو پکڑنا اور انہیں سزا دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، شہزاد اکبر

04:17 pm

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ جج کی مبینہ وڈیو کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، سپریم کورٹ نوٹس لے کر ویڈیو معاملے کی خود تفتیش کرے،2 دن پہلے شہباز شریف نیب افسروں کو دھمکیاں دے کر گئے ہیں،ہم جن حالات سے گزر رہے ہیں اس کے پیچھے ان ہی کی کارستانیاں ہیں، ماضی کی غلطیوں کو ٹھیک کرنے تک آگے نہیں جا سکتے، عدالت میں کوئی جواب نہیں دیا گیا اور اب بےگناہی کے نعرے لگائے جارہے ہیں،
مجرم کو پکڑنا اور انہیں سزا دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران شہزاد اکبر نے کہا کہ جو آج بہن بھائی بن رہے ہیں وہ 90 کی دہائی میں ایک دوسرے کو جیلوں میں ڈالتے رہے، ہم جن حالات سے گزر رہے ہیں اس کے پیچھے ان ہی کی کارستانیاں ہیں، ماضی کی غلطیوں کو ٹھیک کرنے تک آگے نہیں جا سکتے۔ ماضی کو سامنے رکھ کر سمجھنا چاہیے کس قسم کی سازشیں کی جارہی ہیں۔شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ عدالت میں کوئی جواب نہیں دیا گیا اور اب بےگناہی کے نعرے لگائے جارہے ہیں، مجرم کو پکڑنا اور انہیں سزا دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، ملک کو لوٹنے والے چوروں کا احتساب ہو گا، آنے والے دنوں میں ان کی بڑی بڑی چوریاں سامنے لے کر آئیں گے، کک بیکس اور کمیشن کے ثبوت بھی لے کر آئیں گے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کہتے تھے کہ میں اس شخص پر اعتباد نہیں کرتا جسے خریدا نہ ہو، چھانگا مانگا کی سیاست نے سیاسی نظام کو آلودہ کیا، ہارس ٹریڈنگ شروع ہوئی اور سیاست سے نظریہ نکل کر پیسہ آگیا، سپریم کورٹ پر حملہ ہوا، جسٹس قیوم سے فیصلے کون لکھواتا تھا؟، جعلی اکانٹس کے معاملے پرسپریم کورٹ نے جے آئی ٹی بنائی، مافیا اس لیے کہا گیا کہ انہوں نے پورے نظام 
کو جکڑا ہوا ہے، 2 دن پہلے شہباز شریف تفتیش کے دوران نیب افسروں کو دھمکیاں دے کر گئے ہیں، بلاول بھٹو زرداری اور ایان علی ایک ہی اکا ونٹ استعمال کرتے رہے۔احتساب عدالت کے جج کی مبینہ وڈیو سے متعلق شہزاد اکبر نے کہا کہ جج کی مبینہ وڈیو کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، جج کے خلاف ویڈیو اس نے پیش کی جو جعلسازی میں سزایافتہ ہے، سپریم کورٹ نوٹس لے کر ویڈیو معاملے کی خود تفتیش کرے۔ اس موقع پر مراد سعید نے کہا ن لیگ پی پی نے چارٹر آف ڈکیتی کیا،احسان اقبال کے بھائی کو پنجاب ہارٹی کلچر ٹاسک فورس کا چئیرمین بنایا گیا،اس کے باوجود ان کو مختلف سرکاری منصوبوں کے کنٹریکٹ دئیے گئے ،منصوبوں کیلئے پپرا رولز فالو کئے گئے نہ کوئی ٹینڈر دیا گیا۔ انہوں نے کہا احسن اقبال نے قومی خزانہ کو پچاس ارب روپے کا نقصان پہنچایا،احسن اقبال نے ایک کنٹریکٹ مخصوص کمپنی کو نواز شریف کے کہنے غیر قانونی کنٹریکٹ دیا،لاڑکانہ کی سڑکوں کا کنٹریکٹ بھی جعلی اکاونٹس والے کو دیا گیا،ملتان سکھر موٹروے کا معاملہ بھی تحقیقات کےلئے کمیشن کو بھیج دیا ہے۔ انہوں نے کہا شہباز شریف نے پانچ کنٹریکٹ غیر قانونی طور پر احسن اقبال کے بھائی کی کمپنی کودئیے،احسن اقبال نے غیر قانونی کام کیا ایف آئی اے نے بھی رپورٹ دیدی،این ایچ اے نے سات ماہ میں 788 کروڑ روپے کی ریکوری کر لی ان کے ایم این اینز اس لئے شور کررہے ہیں انہوں نے کہا عوام کے پیسے کاتحفظ کررہے ہیں،کمیشن رشوت کےلئے اپنے بندے لگا کر ادارےتباہ کئے گئے،شہباز شریف نے اپنے پانچ گھروں کون سی ایم ہاو ¿س ڈیکلئر کیا گیا،ان گھروں کے تمام اخراجات قومی خزانہ سے ہوئے،نااہلی کے باوجود رائیونڈ کا گھر بھی سی ایم ہاو ¿س ڈیکلئر کیا گیا۔ مراد سعید نے ن لیگ سے سوال کیا کہ کیا آپ میں احساس نام کی چیز ہے؟،وزیر اعظم کےلئے دی گئی بی ایم ڈبلیو جاتی امراءسے برآمد ہوئی،نوے گاڑیاں گذر گئیں ٹول ٹیکس نہیں دیا،شہباز شریف،احسن اقبال مصطفی کمال کا حساب ہوگا۔
 

تازہ ترین خبریں