04:17 pm
سلیکٹڈ حکومت نوازشریف کے منصوبوں کے کرایوں سے ملک چلائے گی، طلال چودھری

سلیکٹڈ حکومت نوازشریف کے منصوبوں کے کرایوں سے ملک چلائے گی، طلال چودھری

04:17 pm

فیصل آباد (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھر ی نے مراد سعید کی پریس کانفرنس پہ ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مراد سعید پہلے بتائے اِن کے بارے میں چیخوں والی بات کیا ہے، چھ سو ارب ، دو سو ارب ایک سو ارب منی لانڈرنگ کا الزام لگانے والا منعتیں کر رہا ہے
، ٹول ٹیکس دے دو ۔ انہوں نے کہا مراد سعید صاحب اگر بات ٹول ٹیکس پہ آ گئی ہے تو پھر نہ ہی سمجھیں، آپ اتنے نالائق ہیں کہ ٹول ٹیکس بھی نہ لے سکے ، عمران صاحب کو آپ کو وزارت سے ہٹا دینا چاہیے ،سیلیکٹڈ حکومت سے خود تو کوئی کام ہونا نہیں ، نواز شریف کے منصوبوں کے کرا وں سے ملک چلائیں گے ۔ انہوں نے کہا مراد سعید ذرا ٹھیک طرح گِن کر سچ بتانا کتنے لوگوں اک ٹول ٹیکس بل ہے مراد سعید بتایا دس ماہ میں ایک بھی سڑک بنی۔