04:18 pm
موجود ہ حکومت کی مدت صرف چار سے پانچ ماہ ہے، زرداری

موجود ہ حکومت کی مدت صرف چار سے پانچ ماہ ہے، زرداری

04:18 pm

اسلام آباد (آ ئی این پی)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ خبر یہ ہے کہ عمران خان کی حکومت جا رہی ہے، تاہم حکومت جانے میں چار سے پانچ مہینے لگیں گے، پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنا پارلیمانی روایات کے خلاف ہے، حکمران جتنا پارلیمنٹ کو کمزور کریں گے خود صلہ پائیں گے، انٹرویو میں عمران خان کے اسکینڈل کی بات کی تھی، ہماری کمزوریوں کا نام عمران ہے، آئندہ ہوشیار رہیں گے، حکومت مزید 30 ارب ڈالر قرض لینے جا رہی ہے جو تشویشناک ہے، پہلے ہم نے چین اور دوست ممالک سے قرضے لئے،
اب جن سے قرضے لے رہے ہیں وہ ہمارے جہاز بھی روک لیں گے اور سفارت خانے بھی ضبط کر لیں گے۔ پیر کے روز آصف زرداری نے پارلیمنٹ کیفے ٹیریا میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خبر یہ ہے کہ عمران خان کی حکومت جا رہی ہے، تاہم حکومت جانے میں چار سے پانچ مہینے لگیں گے، پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنا پارلیمانی روایات کے خلاف ہے، حکمران جتنا پارلیمنٹ کو کمزور کریں گے خود صلہ پائیں گے، سیاسی لوگوں کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے جس میں صحافیوں کا بھی نام ہے، میں اسے سول مارشل لا کہوں گا، مستقبل بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کا ہے۔آصف زرداری نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتیں آئندہ ہوشیار رہیں گی اور آپس میں نہیں لڑیں گی، ہماری کمزوریوں کا نتیجہ اور انعام ہی عمران ہے، حکومت مزید 30 ارب ڈالر قرض لینے جا رہی ہے جو تشویشناک ہے، پہلے ہم نے چین اور دوست ممالک سے قرضے لئے، اب جن سے قرضے لے رہے ہیں وہ ہمارے جہاز بھی روک لیں گے اور سفارت خانے بھی ضبط کر لیں گے، ہمارے وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو حالات کا ادراک ہی نہیں ہے، موٹر ویز تک تو گروی پڑی ہیں اب یہ خود کو ہی گروی رکھوائیں گے۔انہوں نے اعتراف کیا کی غلطیاں ہوتی ہیں اور ہم سے بھی غلطیاں ہوئی ہیں۔ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا یہ سال بلاول کی شادی کا سال ہوگا؟ اس پر زرداری کا کہنا تھا انشااللہ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں کارکردگی پر ان کا کہنا تھا کہ نئے لڑکوں کو لایا جائے اور ٹیم زیادہ پریکٹس کرے۔حالیہ انٹرویو روکے جانے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں، انٹرویو میں عمران خان کے اسکینڈل کی بات کی تھی، ہماری کمزوریوں کا نام عمران ہے، آئندہ ہوشیار رہیں گے۔

تازہ ترین خبریں