04:38 pm
آنے والے دنوں میں مزید ویڈیوز سامنے آنے والی ہیں، سید طلعت حسین

آنے والے دنوں میں مزید ویڈیوز سامنے آنے والی ہیں، سید طلعت حسین

04:38 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار طلعت حسین نے انکشاف کیا ہے کہ مریم نواز کی جانب سے پریس کانفرنس میں سامنے لائی گئی مبینہ طور پر نیب جج ارشد ملک کے بارے میں ویڈیو کے بعد مزید ویڈیوز سامنے آئیں گی۔ جس کے بعد کئی ایسے معاملات پیش آئیں گے جن کا موجود ہ صورتحال میں ملک متحمل نہیں ہوسکتا ۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں طلعت حسین نے کہا
کہ پریس کانفرنس کے دوران ایک مبینہ ویڈیو سکینڈل میں نیب جج کا نام واضح طور پر سامنے آیاہے تاہم اگلی ویڈیو میں کچھ مزید کردار سامنے آسکتے ہیں۔ اس سے ان دعووں کی قلعی کھل جائے گی جن میں کہا جاتا ررہا کہ ایک صاف شفاف انتخابی نظام کی بدولت ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی۔ یا تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کررہے ہیں، ججز آازانہ فیصلے کر رہے ہیں وغیرہ وغیرہ۔ طلعت حسین نے کہا کہ نئی ویڈیو کب سامنے لائی جائے گی اس کا فیصلہ تو بحر حال ویڈیو سامنے لانے والے ہی کریں گے لیکن آپ نےدیکھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پہلے ویڈیو کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا اور پھر انھوںنے یہ معاملہ عدالت پر ڈال کر اس سے پیچھا چھڑانے کی کوشش کی ۔ تاہم جب ایسے معاملات کھلنا شروع ہوجائیں گے توعمران خان بھی اس سے پیچھا نہیں چھڑا سکیں گے۔ سید طلعت حسین کا یہ بھی کہناتھا کہ دیکھنا یہ ہوگا کہ کیا نیب جج ارشد ملک آئندہ سامنے آنے والی ویڈیوز پر بھی پریس ریلیز جاری کرتے رہیں گے۔ اور سپریم کورٹ جس نے پہلے بھی کئی معاملات پر خاموشی اختیار کیے رکھی ہے ۔ اب بھی خاموش ہی رہے گی۔ سید طلعت حسین نے مزید کہا کہ ا ب جبکہ یہ معاملہ سامنے آرہا ہے تو کئی مزید معاملات جن پر میڈیا نے مکمل خاموشی اختیار کیے رکھی ہے بھی کھلیں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی راولپنڈی میں تقریر اور اس کے نتیجے میں ان کی برطرفی کا معاملہ بھی اٹھے گا۔ ویڈیو پیغام میں تحریری شکل میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ مزید ویڈیوز میں نیب جج ملک ارشد ناصربٹ کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کی ایک انتہائی اہم شخصیت اور شریف خاندان کے فرد کے سامنے بھی ملاقات کر رہے ہیں اور نوازشریف کے خلاف کیسز پر بات چیت کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں