04:40 pm
اداروں کو بلیک میل نہیں کرنا چاہتے ، شاہد خاقان عباسی

اداروں کو بلیک میل نہیں کرنا چاہتے ، شاہد خاقان عباسی

04:40 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن)کے پاس مزید ویڈیو ز بھی موجود ہیں۔میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ عوام کے سامنے حقائق آسکیں کہ ہم کن حالات سے گزر رہے ہیں۔ انھوںنے کہا کہ حکومت نے پہلے ویڈیو کے فرانزک آڈٹ کااعلان کیا
اور پھرجج کو ویڈیو چیک کرانے کے بعد اسے درست پا کر یوٹرن لے لیا۔ ہم اداروں کو بلیک میل نہیں کرنا چاہتے ۔ یہ ملکی مفاد میں نہیں۔ بہت ساری چیزیں سامنے نہیں لانی چاہئیں۔ لیکن اب احتساب نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی اور انتقام لیا جا رہا ہے۔ 40منٹ کی ویڈیو ہم نے عوام کے سامنے رکھ دی ہے۔

تازہ ترین خبریں