06:14 am
 لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کے ذاتی معالج کو ملاقات اور چیک اپ کی اجازت دے دی

لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کے ذاتی معالج کو ملاقات اور چیک اپ کی اجازت دے دی

06:14 am

لا ہور (نیوز ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو ملاقات اور چیک اپ کی اجازت دے دی۔ عدالت نے کہا نواز شریف کے معالج چیک اپ کے بعد میڈیا پر کوئی بیان جاری نہیں کریں گے۔قائم قام چیف جسٹس مامون الرشید نے مریم نواز کی درخواست پر سماعت کی۔
وکیل پنجاب حکومت نے کہا نواز شریف کو جیل میں تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، ڈاکٹر عدنان نواز شریف کی طبیعت سے متعلق افواہیں پھیلاتے ہیں۔ عدالت نے کہا ڈاکٹر عدنان جیل ڈاکٹرز کی موجودگی میں نواز شریف کا چیک اپ کر سکیں گے، اگر ڈاکٹر عدنان کوالیفائیڈ ہیں تو انکو علاج کیلئے جیل بھیجنے میں کیا مسئلہ ہے۔

تازہ ترین خبریں