06:31 am
حمزہ شہباز کےجسمانی ریمانڈمیں 14 روزتوسیع

حمزہ شہباز کےجسمانی ریمانڈمیں 14 روزتوسیع

06:31 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز کو احتساب عدالت پیش کر دیا گیا۔ نیب حکام نے جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر حمزہ شہباز کو احتساب عدالت پیش کیا۔احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔ وکیل حمزہ شہباز نے کہا 96 ایچ ماڈل ٹاون حمزہ شہباز کی والدہ کا ہے، حمزہ شہباز کی والدہ خود مختار ہیں اور اپنا ٹیکس ادا کرتی ہیں، یہ کیس آمدن سے زائد اثاثوں
کا ہے کرپشن کا نہیں، نیب کہتی ہے کہ 3.3 بلین کے اثاثے ناجائز ہیں جو ان کی تفتیش میں ثابت ہو چکے ہیں، جب ثبوت نیب کو مل چکے ہیں تو پھر نیب کو حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ کی کیا ضرورت ہے۔

تازہ ترین خبریں