07:30 am
وزیراعظم عمران خان امریکا جارہے ہیں ، ترجمان دفترخارجہ

وزیراعظم عمران خان امریکا جارہے ہیں ، ترجمان دفترخارجہ

07:30 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان امریکا جا رہے ہیں،ان کا دورہ امریکا یقینی طور پر ہے۔ وزیراعظم عمران خان 21 جولائی کوامریکا پہنچیں گے ،امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سمیت دیگر سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہوگئیں ، 23 جولائی کو پاکستانی بزنس کمیونٹی سے بھی خطاب کریں گے۔ان سب کی تصدیق ترجمان دفترخارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کی تھی۔
امریکی محکمہ خارجہ کی لاعملی پر ترجمان دفترخارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان امریکا جا رہے ہیں،وزیراعظم کا دورہ امریکا یقینی طور پر ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کے تفصیلات لے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں