01:06 pm
حماداظہرسےریونیوکاقلمدان واپس،وفاقی وزیراقتصادی امورڈویژن مقرر

حماداظہرسےریونیوکاقلمدان واپس،وفاقی وزیراقتصادی امورڈویژن مقرر

01:06 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیرحماد اظہر سے ریونیو ڈویژن کا قلمدان واپس لے کر وفاقی وزیربرائے اقتصادی امورڈویژن مقررکردیا۔وزیراعظم عمران خان نے حماد اظہر سے ریونیو ڈویژن کا قلمدان واپس لے کر مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو دوبارہ ریونیو ڈویژن کا قلمدان سونپ دیا۔کابینہ ڈویژن نے قلمدان تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاجس کے مطابق وزیراعظم نے حماد اظہر کو وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن مقرر کردیا جبکہ حفیظ شیخ سے اقتصادی امورڈویژن کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے ریونیوڈویژن کا قلمدان واپس لئے جانے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا جس کے بعد وزیراعظم نے آج فیصلہ واپس لے لیا
۔گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نےمشیرخزانہ حفیظ شیخ کےاختیارات کم کرتے ہوئے ریونیو ڈویژن کاقلمدان واپس لے کر حماد اظہر کو وفاقی وزیر ریونیو ڈویژن مقرر کردیا تھا۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان بطور وزیر مملکت حماد اظہر کی کارکردگی سے انتہائی متاثر ہوئے تھے، جس کے بعد انہیں وفاقی وزیر بنادیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں