01:12 pm
امتحانوں سے فارغ ہونےوالے طلبا کو اب یہ ٹیسٹ لازمی دینا ہوگا

امتحانوں سے فارغ ہونےوالے طلبا کو اب یہ ٹیسٹ لازمی دینا ہوگا

01:12 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امتحانوں سے فارغ ہونےوالے طلبا کو اب یہ ٹیسٹ لازمی دینا ہوگا ، تحریک انصاف حکومت نے بڑا اعلان کر دیا ۔۔۔ میٹرک امتحانات سے فارغ ہونے والے طلبا کے لیے پنجاب حکومت نے بڑا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق میٹرک امتحانات سے فارغ ہونے والے طلبا کو اب او لیول ٹیسٹ دینا ہو گا۔ میٹرک امتحانات سے فارغ ہونے والے طلبا و طالبات یونیورسٹی آف کیمبرج کے طرز پر 25 سے 31 جولائی تک امتحان دے سکیں گے۔ اُردو ، انگلش، ریاضی ، فزکس ، کیمسٹری اور بیالوجی کا 100 نمبر کا تھیوری امتحان دے سکیں گے۔
پرچہ جات دسویں جماعت کے سلیبس کے مطابق ہوں گے جبکہ پرچے کی ڈیٹ شیٹ اُن دو ہزار طلبا و طالبات کو ارسال ہو گی جو پہلے رجسٹریشن کروائیں گے۔ یہ امتحانات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کی جانب سے منعقد ہوں گے۔ طلبا وطالبات اس امتحان کے لیے سترہ جولائی تک اپنا فارم لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے حاصل کر کے جمع کروا سکتے ہیں۔ لاہور بورڈ کے مطابق اس امتحان میں شرکت کرنے والے طلبا و طالبات کو اسناد دی جائیں گی۔یاد رہے کہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ حکومت نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کو او لیول اور اے لیول کے برابر لانے کے لیے اہم اقدامات کرنا شروع کر دئے ہیں۔ رواں ماہ کے آغاز پر ہی پنجاب حکومت نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں نمبروں کی بجائے گریڈ سسٹم متعارف کرانے کی منظوری دے دی تھی۔ پنجاب حکومت نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ سسٹمم کے معیاور کو بہتر کرنے کے لیے نمبروں کی دوڑ کو ختم کر کے گریڈ سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ گریڈ سسٹم شروع کرنے کا مقصد میٹرک،انٹر میڈیٹ کو او لیول اور اے لیول کے برابر لانا تھا۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا تھا کہ اس کے بعد طلباء کی کارگردگی نمبروں کی بجائے اے،بی،سی گریڈ کے تحت تصور کی جائے گی۔ تاہم اب میٹرک امتحانات سے فارغ ہونے والے طلبا کے لیے او لیول ٹیسٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں