07:00 am
 مریم نواز نے جج ارشد ملک کی مزید 2خفیہ ویڈیوز جاری کر دیں

مریم نواز نے جج ارشد ملک کی مزید 2خفیہ ویڈیوز جاری کر دیں

07:00 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے جج ارشد ملک سے متعلق مزید 2 مبینہ خفیہ ویڈیو شیئر کر دیںجس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ سا برپا کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف کی جانب سے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ایک وی ایٹ گاڑی کے سامنے کی طرف سے ہری نمبر پلیٹ والی سفید رنگ کی کرولا آتی دکھائی دیتی ہے جو کہ وی ایٹ گاڑی کے سامنے آنے کے بعد واپس مڑتی ہے اور دوسری گاڑی بھی اس کے پیچھے چل پڑتی ہے جبکہ یہ ویڈیو موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص کی جانب سے بنائی گئی ہے ۔
مریم نواز نے اس ویڈیو کے ساتھ پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ جج ارشد ملک کی گرین نمبر پلیٹ والی سرکاری گاڑی ناصر بٹ کو لینے آئی ہے جس کے بعد ناصر بٹ کار کے ہمراہ جج ارشد ملک کی رہائش گاہ پہنچے ۔مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ نئی پوسٹ کی گئی ویڈیو جج ارشد ملک کے اس بیان کی نفی کرتی ہیں کہ جس میں انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف ناصر بٹ سے فیصلے میں دباو¿ کا اظہار نہیں کیا۔مریم نواز کی جانب سے دوسری پوسٹ کی گئی ویڈیو میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ناصر بٹ، جج ارشد ملک کی رہائش گاہ میں داخل ہوئے جنہوں نے ناصر بٹ سے ملاقات کی اور کمرے کی لائٹ آن کی۔ خیال رہے کہ 6 جولائی کو مریم نواز نے جج ارشد ملک کی مبینہ خفیہ ویڈیو سے متعلق دعویٰ کیا تھا کہ ویڈیو میں نظر آنے والے جج نے فیصلے سے متعلق ناصر بٹ کو بتایا کہ 'نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، فیصلے کے بعد سے میرا ضمیر ملامت کرتا رہا اور رات کو ڈراونے خواب آتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں