08:53 am
 مریم نواز ہزاروں لوگوں کے ساتھ لاہور سے اسلام آباد براستہ جی ٹی روڈ احتساب عدالت میں پیش ہوں گی

مریم نواز ہزاروں لوگوں کے ساتھ لاہور سے اسلام آباد براستہ جی ٹی روڈ احتساب عدالت میں پیش ہوں گی

08:53 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بڑا فیصلہ کر لیا گیا ، مریم نواز ہزاروں لوگوں کے ساتھ لاہور سے اسلام آباد براستہ جی ٹی روڈ احتساب عدالت میں پیش ہوں گی،انہی دنوں میں وزیراعظم امریکا جا رہے ہوں گے۔۔۔معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ مریم نواز جب اسلام آباد میں نیب میں پیش ہوں گی تو وہ ایک بڑی ریلی کی صورت میں آئیں گی۔ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ مریم نواز چند پارٹی رہنماؤں کے ساتھ نہیں
بلکہ ہزاروں لوگوں کے ساتھ نیب میں پیش ہوں گی۔ان لوگوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان بھی شامل ہوں گے۔ مریم نواز کے لیے منڈی بہاالدین جیسی ریلی کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔اور اس طرح مریم نواز لاہور سے اسلام آباد ایک ریلی کی صورت میں جائیں گی۔مریم نواز جی ٹی روڈ کے ذریعے سے اسلام آباد جائیں گی،اور یہ وہ دن ہوں گے جب عمران خان امریکا جا رہے ہوں گے اور بلاول بھٹو بھی امریکا میں ہوں گے۔۔یاد رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالتنے ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سابق وزیرِاعظم نواز شریف کو 10 سال قید، ایک ارب 29 کروڑ روپے جُرمانہ، مریم نوازکو سات سال قید، 32 کروڑ روپے جُرمانہ، شریف فیملی کے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس بحقِ سرکار ضبط کرنے کا حکم اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو بھی ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔ جس کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔ بعد ازاں گذشتہ برس ستمبر میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف،ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو سنائی گئی سزا معطل کرتے ہوئے تینوں کی رہائی کا حکم دے دیا تھا جس کے بعد انہیں اڈیالہجیل سے رہا کردیا گیا تھا۔ تاہم اب نیب نے ایک بار پھر مریم نواز کو طلب کر لیا ہے۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کے معاملے پر مریم نواز کو نوٹس جاری کرد یا گیا تھا۔ق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 19 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کے معاملے پر عدالت طلب کیا تھا۔