03:59 pm
وزیر اعظم عمرا ن خان کے بھانجے پر جنسی ہراسگی کا الزام لگ گیا

وزیر اعظم عمرا ن خان کے بھانجے پر جنسی ہراسگی کا الزام لگ گیا

03:59 pm

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر پر جنسی ہراسگی کے الزام کا مقدمہ پہلے ہی عدالت میں چل رہا ہے تاہم اب اداکارہ نے ایک اور اہم شخصیت پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کرکے معاملہ می ٹو مہم میں لے جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ شخصیت کوئی اور نہیں بلکہ وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے حسان خان نیازی ہیں۔ جنہوں نے الزام عائد کیا ہے
کہ میشا شفیع نے میرے خلاف می ٹو اسکینڈل لانے کی دھمکی دی ہے۔مجھے غیر مُلکی فنڈنگ پر خاموش رہنے کی خاطر دھمکایا جا رہا ہے۔میشا شفیع اور اس کی ٹیم ذاتی مقاصد کے لیے می ٹو مہم کو استعمال کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حسان کو میشا شفیع نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بلاک بھی کر دیا ہے۔ ذرائع سے بات کرتے ہوئے حسان نیازی نے کہا کہ میں نے میشا اور نگہت کومِلنے والی کروڑوں روپے کی غیر مُلکی فنڈنگ پر سوال اُٹھائے تھے۔ میشا شفیع نے اپنی ٹیم کے ذریعے بیرسٹر حسان خان نیازی کے خلاف ہراسگی کے الزامات سامنے لانے کی دھمکی دے دی ہے۔یہ سب کجھ اس لیے کیا جار ہا ہے تاکہ میں اُن کی غیر مُلکی فنڈنگ کے حوالے سے خاموش رہوں۔ حسان کا کہنا ہے کہ جو بھی اُن سے غیر مُلکی فنڈنگ کے حوالے سے سوال پُوچھتا ہے یہ لوگ اُسے دھمکیاں دیتے ہیں۔ ایف آئی اے میشا شفیع اور اُن کی وکیل نگہت داد کو ملنے والی غیر مُلکی فنڈنگ کی تحقیقات کا مطالبہ کرے۔ اس سے قبل عدالت میں معروف گلوکار علی ظفر نے بھی عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ اُنہیں ہراسگی کے الزامات کا نشانہ بنانے والی خواتین کا تعلق براہِ راست نگہت داد سے ہے۔

تازہ ترین خبریں