04:10 pm
وزیر قانون کی مستعفی ہونے کی دھمکی

وزیر قانون کی مستعفی ہونے کی دھمکی

04:10 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے قانون فروغ نسیم کہتے ہیں کہ ختم نبوت قانون پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ اگر ایسی کسی ترمیم کی کوشش کی گئی تو سب سے پہلے میں استعفیٰ دوں گا۔ وحدت امت کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے فروغ نسیم کا کہناتھا کہ ختم نبوت قوانین میں ٹمپرنگ کی کوشش کی گئی سب سے پہلے میں استعفیٰ دونگا۔ختم نبوت پرکوئی سمجھوتا نہیں کریں گے
۔ ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ اگرکوئی ایسی کوشش کی گئی تو بھرپورمزاحمت کریں گے۔ فروغ نسیم نے کہا کہ ریاست پاکستان سے اسلام نکال دیا جائے تو ہندوستان سے الگ ہونے کا کوئی جوازنہیں رہ جاتا۔ عمران خان کی بھی ایسی ہی سوچ ہے۔

تازہ ترین خبریں