05:22 pm
نعیم الحق نے اپنی 70ویں سالگرہ کے موقع پر جوان نظرآنے کا راز بتادیا، کیا آپ جاننا چاہتے ہیں ؟

نعیم الحق نے اپنی 70ویں سالگرہ کے موقع پر جوان نظرآنے کا راز بتادیا، کیا آپ جاننا چاہتے ہیں ؟

05:22 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے سالگرہ کے موقع پر 70 سال کی عمر میں بھی جوان دکھنے کا راز بتا دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر دلچسپ ٹویٹ کیا ہے۔نعیم الحق کا کہنا ہے کہ خدا کا فضل اور برکتیں لامتناہی ہیں۔آج میں 70 سال کا ہو گیا ہوں لیکن میں خود کو بلکل بھی بوڑھا نہیں سمجھتا جس کی وجہ پاکستان تحریک انصاف ہے۔نعیم الحق نے کہا کہ اس لیے میرا آج کا نعرہ ہے کہ پی ٹی آئی جوائن کیجئے اور جوان رہئیے۔
نعیم الحق کے ٹویٹ پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سمیت دیگر صارفین نے بھی انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔جب کہ کچھ صارفین نے نعیم الحق کی عمر جان کر حیرانی کا اظہار کیا۔صارفین کا کہنا ہے کہ ہمیں یہی لگتا تھا کہ نعیم الحق کی عمر 55 سال سے 60 سال کے درمیان ہو گی۔واضح رہے نعیم الحق پاکستان تحریک انصاف کے بہت متحرک رہنما ہیں جب کہ انہیں وزیراعظم عمران خان کے بہت قریب بھی سمجھا جاتا ہے۔سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ہر فیصلے میں نعیم الحق کی مشاورت شامل ہوتی ہے۔حکومت میں آنے کے لیے عمران خان نے طویل جدوجہد کی۔نعیم الحق بھی اس جدجہد میں عمران خان کے ساتھ رہے۔تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد وزیر اعظم نے اپنے قریبی دوست نعیم الحق کو اپنا معاون خصوصی برائے سیاسی امور مقرر کیا تھا۔۔نعیم الحق کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہے۔نعیم الحق کو اتنا بڑا عہدہ دینے پر وزیراعظم عمران خان پر تنقید بھی کی گئی تھی اور کہا گیا کہ عمران خان بھی سابق حکمرانوں کی طرح اپنوں کو نوازنے لگے ہیں۔

تازہ ترین خبریں