05:23 pm
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نیب پلی بارگین کےلئے تیار

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نیب پلی بارگین کےلئے تیار

05:23 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار چودھری غلا م حسین نے بتایا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نیب پلی بارگین کےلئے تیار ہو گئے ہیں ۔نجی ٹی وی چینل کےپروگرام کے دوران چودھری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہےکہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےنیب پلی بارگین پر آمادگی ظاہر کردی ہے اور وہ ایک ارب ڈالر دینے پر رضا مند ہو گئےہیں۔ چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے
کہ برطانیہ میں موجود اسحاق ڈار پاکستان واپس آنا چاہتے ہیں۔ اسی لیے اسحاق ڈار نے اپنے ایک دوست کے ذریعے حکومت کو خصوصی پیغام بھیجا ہے۔ اسحاق ڈار نے پیش کش کی ہے کہ حکومت انہیں بتائے کہ ان کہ وجہ سے قومی خزانے کو کتنا نقصان ہوا ہے۔ان کے ذمے جو بھی پیسے بنتے ہوئے، وہ اس رقم کو دینے کیلئے راضی ہیں۔ انہیں بس پاکستان واپس آنے کی اجازت دی جائے، اور گرفتار نہ کیا جائے

تازہ ترین خبریں