05:32 pm
ریلوے کے بڑے حادثے اور اموات پر شیخ رشید نے مستعفی ہونے کا عندیہ دے ڈالا

ریلوے کے بڑے حادثے اور اموات پر شیخ رشید نے مستعفی ہونے کا عندیہ دے ڈالا

05:32 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے پے درپے ریلوے حادثات اور جانی نقصان پر مستعفی ہونے کاعندیہ دے ڈالا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ صادق آباد ٹرین حادثے پر دل بہت افسردہ ہے، اگر ضمیر نے مجبور کیا تو وزارت سے استعفیٰ دے دوں گا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز صادق آباد میں ہونے والے افسوسناک ٹرین حادثے کے بعد وزیر ریلوے شیخ رشید کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔جبکہ وزیر ریلوے شیخ رشید کے استعفے کا بھی مطالبہ کیا جانے لگا ہے۔
اس حوالے سے خود وزیر ریلوے شیخ رشید نے بیان جاری کیا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ صادق آباد ٹرین حادثے پر ان کا دل افسردہ ہے۔ ان کے استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، اگر ان کے ضمیر نے انہیں مجبور کیا، تو وہ یقینی طور پر اپنی وزارت سے مستعفی ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے وزارت ریلوے کا قلمدان سنبھالنے کے بعد سے چھوٹے بڑے متعددٹرین حادثات ہوچکے ہیں سب سے زیادہ حادثات 20جون کے مہینے میں ہوئے جس میں انسانی جانوں کے ضیاع کیساتھ ساتھ محکمے کو کروڑوں روپے کا نقصان بھی برداشت کرنا پڑا۔

تازہ ترین خبریں