08:39 am
شہباز شریف نے ڈاکٹر نثار احمد چیمہ کو رانا ثناء اللہ کی جگہ ممبر نامزد کر دیا ہے

شہباز شریف نے ڈاکٹر نثار احمد چیمہ کو رانا ثناء اللہ کی جگہ ممبر نامزد کر دیا ہے

08:39 am

ویب ڈیسک(نیوز ڈیسک )مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی برائے تقرری چیف الیکشن کمشنر و ممبر ان کے لئے حلقہ این اے79رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد چیمہ کو رانا ثناء اللہ کی جگہ ممبر نامزد کر دیا ہے۔ جس کا سپیکر قومی اسمبلی نے ایم این اےڈاکٹر نثار احمد چیمہ کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ مسلم لیگ ن کی طرف سے اس اہم کمیٹی کے لئے صوبائی صدر رانا ثناء اللہ نامزد تھے مگر ان کی گرفتاری کے بعد حلقہ این اے79 وزیر آباد سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد کو ممبر نامزد کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر نثار احمد چیمہ نے اس اہم کمیٹی کے لئے اپنی نامزدگی پر قیادت کے اعتماد کا شکریہ ادا کیا ہے دوسری طرف مسلم لیگ ن کے مقامی قائدین اور کارکنوں عامر سپال، عنصر وکیل، حبیب الرحمان، عرفان بٹ، عبد الرشیدصدر، میاں اعجاز احمد،ملک زین نوشہروی، حافظ طلحہ اسلم،حافظ گوہر مستعجاب، صفدر مغل، مولانا اصف مسعود،میاں عبید اللہ نے ڈاکٹر نثار احمد چیمہ کی اس کمیٹی میں نامزدگی پر انہیں مبارکباد دی ہے۔

تازہ ترین خبریں