12:20 pm
لاہور میں میٹرو بس کا ٹائر پھٹ گیا، مسافر محفوظ رہے

لاہور میں میٹرو بس کا ٹائر پھٹ گیا، مسافر محفوظ رہے

12:20 pm

لاہور(آئی این پی) سول سیکرٹریٹ اسٹیشن پر مسافروں سے بھری میٹرو بس کا ٹائر پھٹ گیا ۔تفصیلات کے مطابق شاہدرہ سے گجومتہ جانے والی مسافروں سے بھری میٹروبس کا سول سیکرٹریٹ اسٹیشن پر ٹائر پھٹ گیا ،میٹروبس سول سیکرٹریٹ کے اسٹیشن سے نکلے ہی تھی کے اچانک بس کے پچھلے حصے کا ٹائر پھٹ گیا، جس کے بعد مسافروں کو فوری طور پر اتار لیا گیا، ٹائر پھٹنے کے بعد مسافروں دوسری بس پر راوانہ کیا گیا
۔دوسری میٹروبس اتھارٹی کے حکام کے مطابق ٹائر کی تبدیلی کے لیے پہنچ گئے ہیں، گاڑی کو جلد آپریشنل کردیا جائے گا، اس سے قبل بھی میٹروبس کے ٹائر متعدد بار پھٹ چکے ہیں ۔

تازہ ترین خبریں