12:20 pm
اکبر ایکسپریس حادثہ بروقت کانٹا نہ بدلنے سے پیش آیا

اکبر ایکسپریس حادثہ بروقت کانٹا نہ بدلنے سے پیش آیا

12:20 pm

لاہور(آئی این پی) صادق آباد میں کبرایکسپریس حادثے کی ابتدائی رپورٹ منظر عام پر آ گئی۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کانٹابروقت نہ بدلنے کے باعث حادثہ پیش آیا،کانٹابدلے بغیر ہی سٹیشن ماسٹرکی جانب سیٹرین ڈرائیورکوسگنل دیدیاگیا۔ذرائع کاکہناہے کہ ڈرائیور کو سگنل کھلا ملا، سگنل کھلا ملنے پرمین لائن پرٹرین پوری رفتارسے گئی۔ کانٹے پرپہنچ کرٹرین لوپ لائن پرکھڑی مال گاڑی سے ٹکراگئی۔
ذرائع کے مطابق اسٹیشن ماسٹر کا ریکارڈ ظاہر کررہا ہے کہ سگنل تھرو درج ہے لیکن کیبن میں سے کانٹا تھرو نہیں بدلا گیا۔اپنی کوتاہی کے سبب اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹرموقع سے فرارہوگئی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کیمطابق ٹرین ڈرائیورکااس حادثیمیں کوئی قصور نہیں۔ٹرین حادثے معمول بنتے جارہے ہیں جن میں قیمتیں جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔ضرورت اس امرکی ہے کہ ایسے اقدامات ہنگامی بنیادوں پرکیے جائیں تاکہ حادثات کے خدشات کم سے کم کیے جاسکیں۔واضح رہے کہ آج صبح رحیم یار خان کے قریب ٹرین حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 70 سے زائد زخمی ہوئے۔

تازہ ترین خبریں