12:28 pm
لاہور، بچے سے زیادتی کے بعد ملزم کی مبینہ خودکشی کی انکوائری کےلئے خط

لاہور، بچے سے زیادتی کے بعد ملزم کی مبینہ خودکشی کی انکوائری کےلئے خط

12:28 pm

لاہور(آئی این پی)تھانہ اکبری گیٹ میں زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم کی مبینہ خود کشی کی جوڈیشل انکوائری کیلئے خط لکھ دیا گیا۔ پولیس اسٹیشن اکبری گیٹ نے ملزم ذیشان کو رمضان نامی بچے سے زیادتی کے الزام میں گرفتا ر کیا تھا ۔
پولیس کے مطابق ملزم ذیشان نے لاک اپ سے متصل باتھ روم میں گلے میں پھندا لے کر خود کشی کر لی ۔ واقعہ کے خلاف متوفی کے اہل خانہ نے تھانے کا گھیرائو کر کے شدید احتجاج کرتے ہوئے مدعی پارٹی اور پولیس پر تشدد کا الزام عائد کیا ۔ پولیس نے واقعہ کی شفاف انکوائری کیلئے سیشن جج کو جوڈیشل انکوائری کے لئے باضابطہ درخواست دیدی ہے ۔

تازہ ترین خبریں