12:32 pm
پاکستان اور بھارت کے مابین مذاکرات آج سے شروع

پاکستان اور بھارت کے مابین مذاکرات آج سے شروع

12:32 pm

اسلام آ باد( آ ئی این پی ) بھارت اور پاکستان کے درمیان ٹریک ٹو مذاکرات کا آغاز آج اسلام آباد میں ہو گا،مذاکرات میں بھارت اور پاکستان کا وفد شرکت کرے گا ،ریجنل پِیس انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ روف حسن نے کہاہے کہ فروری کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی کے بعد یہ مذاکرات اہم ہیں، انڈیا اور پاکستان میں حکومتوں کے درمیان تعلقات کی بہتری کا پہلا راستہ ٹریک ٹو سفارتکاری ہے،
ان مذاکرات کا بنیادی مقصد دونوںملکوں کے نوجوانوں کو امن کی جانب لانا ہے۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پِیس انسٹی ٹیوٹ ( آر پی آئی )کے زیرِ اہتمام بھارت اور پاکستان کے درمیان ٹریک ٹو مذاکرات کا آغاز آج (جمعہ ) کو ہوگا۔مذاکرات کا پہلا دور اسلام آباد میں ہو گا ۔مذاکرات میں انڈیا اور پاکستان کا وفد شرکت کرے گا ۔مذاکرات کا پہلا دور دو روز تک جاری رہے گا ۔مذاکرات میں دفتر خارجہ کے حکام بھی شرکت کریں گے۔انڈیا اور پاکستان کے درمیان ٹریک ٹو مذاکرات کا دوسرا دور نئی دہلی میں ہوگا ۔سربراہ آر پی آئی روف حسن نے کہا ہے کہ فروری کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی کے بعد یہ مذاکرات اہم ہیں، انڈیا اور پاکستان میں حکومتوں کے درمیان تعلقات کی بہتری کا پہلا راستہ ٹریک ٹو سفارتکاری ہے، ان مذاکرات کا بنیادی مقصد دونوںملکوں کے نوجوانوں کو امن کی جانب لانا ہے،مذاکرات کے پہلے روز دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کا جائزہ لینے کے لیے ورکنگ سیشنز ہوں گے، مذاکرات میں دونوں ملکوں کے سابق سفرا بھی شرکت کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں