04:20 pm
بحیرہ عرب سے موسلادھار بارش کا باعث بننے والی ہوائیں شمال مشرقی علاقوں میں داخل 

بحیرہ عرب سے موسلادھار بارش کا باعث بننے والی ہوائیں شمال مشرقی علاقوں میں داخل 

04:20 pm

لاہور  (مانیٹرنگ ڈیسک )محکمہ موسمیات نے انکشاف کیا ہے کہ آج رات سے تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے محکمہ موسمیات کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ
آج رات سے ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہوائوں اور موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہو جائے گا تو اگلے چھ روز تک جاری رہے گا۔بحیرہ عرب سے مون سونی ہوائیں شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہو چکی ہیں جو آج رات شدت اختیار کر جائیں گی۔ لاہور، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈی آئی خان ، ژوب اور ملتان ڈویژن میں بارش کی پیشگوئی کرد ی گئی ہے۔ راولپنڈی اور کشمیر کے ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔ تمام محکموں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واڈا نے کہا ہے کہ رواں سال شمالی علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی ہے اور شہری آبادی والے علاقے بھی سیلابی صورتحال کی زد میں آسکتے ہیں۔

 

تازہ ترین خبریں