05:47 am
ہائیکورٹ میں نواز شریف کی اپیل 18ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر

ہائیکورٹ میں نواز شریف کی اپیل 18ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر

05:47 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )اسلام آباد ہائیکورٹ نے کوٹ لکھپت جیل میں اسیر پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد سابق وزیراعظم نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل 18 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت کے خلاف نیب کی اپیل بھی 18 ستمبر کے لیے مقرر کی گئی ہے۔موسم گرما کی عدالتی تعطیلات کے باعث سماعت دونوں اپیلیوں کی سماعت ستمبر کے تیسرے ہفتے میں ہو گی۔ رجسٹرارآفس نے اپیلیں عدالت کے گزشتہ سماعت کے حکم کے مطابق مقرر کیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی دونوں اپیلوں کی سماعت کریں گے۔العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کے فیصلے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے سنائے تھے۔
اپیل کی سماعت ستمبر میں ہونے کے بعد ویڈیو اسکینڈل کے تناظر میں نوازشریف کو ممکنہ ریلیف کے لیے دوماہ انتظار کرنا ہو گا۔19جون کو ہونے والی سماعت میں نواز شریف کے وکیل نے عدالت سے کہا تھا کہ سابق وزیر اعظم کی دائیں جانب کی شریانیں 60 فیصد سے زیادہ بند ہو چکی ہیں،نواز شریف کی بائیں شریانوں میں بندش 30 فیصد سے زیادہ ہے۔خواجہ حارث نے کہا نواز شریف کے دماغ کو خون سپلائی کرنے والے شریان ٹھیک سے کام نہیں کر رہی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا تھاکہ یہ بتائیں 6 ہفتوں میں نواز شریف کا کیا علاج ہوا؟خواجہ حارث نے کہا 6 ہفتوں میں نواز شریف کا کوئی علاج نہیں ہو سکا، ان کے ٹیسٹ ہوئے،نواز شریف کا مرض اتنا بڑھ چکا ہے کہ انکا علاج یہاں نہیں ہو سکتا، نواز شریف کا بائی پاس ہو چکا اور ان کو اسٹنٹس بھی ڈلے ہوئے ہیں۔نواز شریف کے وکیل نے کہا ڈاکٹروں کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کو جس علاج کی ضرورت ہے وہ پاکستان میں ممکن نہیں ہے۔

تازہ ترین خبریں