07:59 am
نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

07:59 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیل 18ستمبر کو سماعت کیلئے مقررکردی۔احتساب عدالت کے العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف سابق وزیراعظم نوازشریف کی اپیل پر سماعت موسم گرما کی عدالتی تعطیلات کے باعث 18 ستمبر مقرر کردی گئی۔فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت کیخلاف نیب اپیل بھی 18ستمبر کو ہی سماعت کیلئے مقررکی گئی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کاجسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل 2رکنی ڈویژن بینچ 18 ستمبر کو سماعت کرے گا،رجسٹرار آفس نے اپیلیں عدالت کے گزشتہ سماعت کے حکم کے مطابق مقررکیں۔واضح رہے کہ العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کے فیصلے جج ارشد ملک نے سنائے تھے،ویڈیو اسکینڈل کے تناظر میں نوازشریف کو ممکنہ ریلیف کیلئے2ماہ انتظار کرنا ہو گا۔

تازہ ترین خبریں