06:13 pm
ارشد ملک کی چھٹی کروانے کے بعد (ن) لیگ کا اگلاشکار کون ہے،نیا ویڈیو اسکینڈل سامنے آنے کو تیار

ارشد ملک کی چھٹی کروانے کے بعد (ن) لیگ کا اگلاشکار کون ہے،نیا ویڈیو اسکینڈل سامنے آنے کو تیار

06:13 pm

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ارشد ملک کی چھٹی کروانے کے بعد (ن) لیگ کا اگلاشکار کون ہے،نیا ویڈیو اسکینڈل سامنے آنے کو تیار، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر۔۔۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئرصحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مریم نواز کا میڈیا سیل آنے والے دنوں میں ایک اور اہم شخصیت کی کردار کشی کرنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ویڈیو
کے معاملے پر حکومتی کردار بھی مشکوک ہے۔حکومت بھی ڈیلیور کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ اگر جج صاحب کے خلاف ویڈیو ریکارڈ اور ٹیمپر کرنے والوں کو معاف کر دیا گیا تو صحیح نہیں ہو گا کیونکہ اگر دیکھا جائے تو ماضی میں بھی یہی ہوتا آیا ہے۔ پہلے انہوں نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا۔ جج صاحبان اپنی سیٹوں سے اُٹھ کر چلے گئے۔ جس کے بعد جسٹس قیوم کی ٹیپ آئی جس میں شہباز شریف کو اُن کے ساتھ باقاعدہ طور پر گفتگو کرتے ہوئے سنا گیا، اور اب جج ارشد ملک کا معاملہ، لیکن آج تک ان کو کسی نے کچھ نہیں کہا۔یہ ہمارے ملک کی مقدس گائے ہیں۔ اگر ان کو کچھ نہ کہا گیا تو میری اطلاع کے مطابق آنے والے دنوں میں مریم نواز کا لندن والا میڈیا سیل کسی اور اہم ترین شخصیت کی کردار کشی کرے گا۔ اگر حکومت چاہتی تو پہلے ہی دن ویڈیو کو پکڑتی اور اس کا فرانزک کروا کر ذمہ داران کو پکڑتی۔ لیکن نہ تو ماضی میں ایسا ہوا اور نہ ہی اب ایسا ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے اپنا بیان حلفی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروایا تھا جس کے بعد گذشتہ روز احتساب عدالت کے جج ارشد کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ ترجمان اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ احتساب عدالت کت جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ جج ارشد ملک کی خدمات واپس کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت قانون کو خط لکھ دیا ہے۔قائم مقام چیف جسٹس نے خط میں کہا ہے کہ وزرات قانون جج ارشد ملک کی خدمات واپس لے۔ جبکہ دوسری جانب سپریم کورٹ آف پاکستان نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کا ویڈیو اسکینڈل سماعت کے لیے بھی مقرر کر لیا تھا ۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی 3 رکنی بنچ 16 جولائی کو اس کیس کی سماعت کرے گا۔

تازہ ترین خبریں

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

 حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

 ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم  کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

 سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

 اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

مریم نواز نے جاتی امرااراضی انتقال منسوخی کیس میں دوبارہ فریق بنانے کی درخواست دائر کردی

مریم نواز نے جاتی امرااراضی انتقال منسوخی کیس میں دوبارہ فریق بنانے کی درخواست دائر کردی

 بی آر ٹی میں سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔

بی آر ٹی میں سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔