01:14 pm
ویڈیو اصلی، حقائق درست نکلے، جج ارشد ملک قصور وار قرار، نواز شریف کے خلاف فیصلے کی قانونی حیثیت ختم

ویڈیو اصلی، حقائق درست نکلے، جج ارشد ملک قصور وار قرار، نواز شریف کے خلاف فیصلے کی قانونی حیثیت ختم

01:14 pm

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ویڈیو اصلی، حقائق درست نکلے، جج ارشد ملک قصور وار قرار، نواز شریف کے خلاف فیصلے کی قانونی حیثیت ختم ہو گئی، بات رہائی تک جا پہنچی۔۔۔پاکستان مسلم لیگ ن نے نواز شریف کی سزا کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد نوازشریف کی سزا کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے
۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر مریم اورنگزیب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز نے جو حقائق سامنے لائے وہ سچ پر مبنی ہیں۔ ترجمان ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعدنواز شریف کے خلاف فیصلے کی قانونی حیثیت بھی خود بخود ختم ہوگئی ہے، لہذا ن لیگ کے قائد کیخلاف فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کیا جائے۔دریں اثنا سلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی جاری ویڈیو اور الزامات کی بنا پر انہیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں