01:16 pm
’’مریم نواز! بے غیرتی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے‘‘

’’مریم نواز! بے غیرتی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے‘‘

01:16 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے پاکستانی مافیا سے متعلق ٹویٹر پیغام پر مریم نواز نے ردِعمل دیا تھا۔ مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان پر تنقیدی وار کرتے ہوئے انہیں شرم دلائی،تاہم اب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے مریم نواز کے ٹویٹ پر ردِعمل دیا ہے اور سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے انہیں جواب دیا ہے۔ ۔علی زیدی نے کہا کہ کیا جج نواز شریف، حسین نواز اور ناصر بٹ سے دوران ٹرائل ملے؟
۔اس کا مطلب ہے کہ اتنے شواہد تھے کہ سمجھوتے والا بھی نہیں بچ سکاے سزا ملی۔بے غیرتی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔ یاد رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی مافیا رشوت، بلیک میلنگ اور دھمکیاں دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں اور عدلیہ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، یہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک جمع دولت کا تحفظ چاہتے ہیں۔ ۔جس کے بعد مریم نواز نے عمران خان پر سخت تنیقد کی۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ تمہیں شرم بھی نہیں آتی؟ جو گھناؤنی سازش نواز شریف کو سزا دینے اور میدان سے باہر رکھنے کے لیے رچائی گئی تم اس میں شامل اور قصوروار ہو۔ تمھارا بھیانک چہرہ جج نے پوری دنیا کو دکھا دیا ہے۔ SELECTED تو تم تھے ہی،اب تمھارے گھناؤنے کردار پر بھی مہر لگ چکی ہے۔اب اپنے بڑوں کے پیچھے مت چُھپنا۔ تمہیں شرم بھی نہیں آتی؟جو گھناؤنی سازش نواز شریف کو سزا دینے اور میدان سے باہر رکھنے کے لیے رچائی گئی تم اس میں شامل اور قصوروار ہو۔تمھارا بھیانک چہرہ جج نے پوری دنیا کو دکھا دیا ہے۔ SELECTED تو تم تھے ہی،اب تمھارے گھناؤنے کردار پر بھی مہر لگ چکی ہے۔اب اپنے بڑوں کے پیچھے مت چھپنا ۔۔۔انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ایک ویڈیو شئیر کی اور کہا کہ ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ دئیے گئے سیاسی انتقام کی تمام حدیں عبور کرلی گئیں مگر نواز شریف کو توڑنے اور جھکانے کا خواب دیکھنے والے آج بھی ناکام و نامُراد ہیں۔ عوام کے منتخب نمائندے زندہ باد ۔ ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ دئیے گئے سیاسی انتقام کی تمام حدیں عبور کرلی گئیں مگر نواز شریف کو توڑنے اور جھکانے کا خواب دیکھنے والے آج بھی ناکام و نامراد ہیں۔ عوام کے منتخب نمائندے زندہ باد ،جھکانہیںنوازشریف ۔۔انہوں نے مزید کہا کہ تم اُس مافیا کا حصہ جو اپنے مخالفین کو سزائیں دلوانے کے لیے ججز پر دباؤ ڈالتے ہیں۔ تم ہی ہو جس نے اپنی مخالفین کی برابری کرنے کے لیے اداروں کو استعمال کیا۔ تمہیں شرم آنی چاہئیے۔

تازہ ترین خبریں