02:32 pm
پاک فوج میں جانے کی خواہشمند 8سالہ بچی والد کو فالج ہونے کے بعد بھاری بھرکم واٹر ٹینکر چلانے لگی ، وڈیو لنک میں

پاک فوج میں جانے کی خواہشمند 8سالہ بچی والد کو فالج ہونے کے بعد بھاری بھرکم واٹر ٹینکر چلانے لگی ، وڈیو لنک میں

02:32 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں صرف آٹھ سال کی بچی کی جانب سے واٹر ٹینکر چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ ہر کوئی حیران ہے کہ اتنی کم عمر بچی اتنی کمال مہارت سے کیسے واٹر ٹینکر چلا رہی ہے۔ اس بچی کا نام خوشی بتایا جاتا ہے۔ کم سن خوشی کی اس ویڈیو میں وہ اپنے بارے میں بتاتی ہے کہ اُس کے والد کو فالج ہو گیا ہے۔ وہ غربت کے باعث ٹینکر چلانے پر مجبور ہوئی۔ یہ اُس کا شوق نہیں ہے۔
خوشی نے بتایا کہ اُس کے گھر میں والد کی بیماری کے باعث غربت نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔اُس نے مزید کہا کہ مجھے پڑھائی کا بہت شوق ہے۔ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہوں اور آرمی میں افسر بھی بننا چاہتا ہوں۔ سوشل میڈیا صارفین نے بچی کو واٹر ٹینکر چلاتے دیکھ کر بہت افسوس کا اظہار کیا ۔ ایک صارف نے کہا کہ ایک کم سن بچی کا واٹر ٹینکر چلا کر سڑکوں پر پھِرنا بہت غیر محفوظ ہے۔ کیونکہ یہاں قدم قدم پر جنس پرست لوگ موجود ہیں۔ یہ بچی خدانخواستہ کسی المناک واقعے کا شکار نہ ہو جائے۔ ایک اور صار ف نے کہا کہ خوشی کا ڈرائیونگ کرنا ہمارے بے حِس سماج کے چہرے پر ایک زوردار تھپڑ ہے۔ اگر اس کے رشتہ دار یا ہمسائے وغیرہ اس کے گھر والوں کی مشکلات اور اذیت کا احساس کر کے اُن کی تھوڑی تھوڑی امداد بھی کرتے تو آج یہ بچی اتنے مردوں کے درمیان سڑک پر واٹر ٹینکر چلاتی نظر نہ آتی۔ بلکہ سکول جا رہی ہوتی اور اپنی ماں کی گود میں سر رکھ کر سوتی اور اس کے ہاتھوں کے نوالے کھا رہی ہوتی۔ تاہم کم عمری میں ڈرائیونگ کرنا بھی ٹریفک حکام کے لئے سوالیہ نشان ہے۔اسی وجہ سے ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ بچی کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔ جبکہ بچی کے زیرا ستعمال واٹر ٹینکر کو تحویل میں لے کر بچی کے خلاف جوینائل قانون کے تحت کارروائی ہو گی۔

تازہ ترین خبریں