02:39 pm
 اکبر بگٹی ایکسپریس حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی

اکبر بگٹی ایکسپریس حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی

02:39 pm

لاہور/ رحیم یار خان (آئی این پی ) اکبر بگٹی ایکسپریس حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے اور ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تین روز میں مکمل کی جائے گی۔ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ آئندہ تین روزمیں مکمل کی جائے گی۔ گریڈ 21 کے فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹرز پر مشتمل انکوائری ٹیم حادثے کے حوالے سے ٹرین ڈرائیور، اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیور اور گارڈ سے تحقیقات کرے گی۔
ذرائع کے مطابق فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹرظفر کلورسمیت دیگر افسران جائے حادثے پر پہنچ چکے ہیں، جوحادثے کی ابتدائی رپورٹ تین روز میں مکمل کرکے چیئرمین ریلوے کو بھجوائیں گے۔گزشتہ روز رحیم یار خان کے قریب ولہار ریلوے اسٹیشن پر اکبر ایکسپریس اور مال گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔دوسری جانب حادثے کے باعث کراچی میں بھی ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔ریلوے ذرائع نے بتایا کہ قراقرم اور شاہ حسین ایکسپریس 5 گھنٹے کی تاخیر سے کراچی پہنچیں گی، ملت ایکسپریس، علامہ اقبال ایکسپریس اور تیز گام 2 سے 3 گھنٹے، بہاالدین ذکریا 3 گھنٹے اور پاکستان ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر سے کراچی پہنچیں۔اس کے علاوہ کراچی ایکسپریس اور قراقرم ایکسپریس ڈھائی گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئیں۔

تازہ ترین خبریں