02:55 pm
فیصلہ دینے والے کو سزا ہو گئی تو بے گناہ نوازشریف کو رہائی کیوں نہیں ملی، مریم نواز

فیصلہ دینے والے کو سزا ہو گئی تو بے گناہ نوازشریف کو رہائی کیوں نہیں ملی، مریم نواز

02:55 pm

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ معاملہ کسی جج کو فارغ کرنے کا نہیں اس کے فیصلے کو فارغ کرنے کا ہے،اگر فیصلہ دینے والے جج کو سزا سنا دی ہے تو اس بےگناہ نواز شریف کو کیوں رہائی نہیں دی جارہی ۔ جمعہ کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے پر
مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے رد عمل میں کہا اللہ کا شکر!مگر معاملہ کسی جج کو معطل کئے جانے کا نہیں۔اس فیصلے کو معطل کرنے کا ہے جو اس جج نے دیامعاملہ کسی جج کو عہدے سے نکالنے کا نہیں۔اس فیصلے کو عدالتی ریکارڈ سے نکالنے کا ہے ،جو اس جج نے دبا ومیں دیا۔ معاملہ کسی جج کو فارغ کرنے کا نہیں اس کے فیصلے کو فارغ کرنے کا ہے۔ انہوں نے کہا جج کو فارغ کرنے کا واضح مطلب یہ ہے کہ معزز اعلی عدلیہ نے حقائق کو تسلیم کر لیا ہے اگر ایسا ہی ہے تو وہ فیصلہ کیسے برقرا رکھا جا رہا ہے جو اس جج نے دیا ؟،اگر فیصلہ دینے والے جج کو سزا سنا دی ہے تو اس بےگناہ نواز شریف کو کیوں رہائی نہیں دی جارہی جس کو اسی جج نے سزا دی؟

تازہ ترین خبریں