03:19 pm
اے این ایف نے بلوچستان میں تین نئے تھانے بنائے ہیں، سکیرٹری انسداد منشیات

اے این ایف نے بلوچستان میں تین نئے تھانے بنائے ہیں، سکیرٹری انسداد منشیات

03:19 pm

اسلام آباد(آئی این پی)سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے نارکوٹکس کنٹرول کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری انسدادمنشیات نے انکشاف کیا کہ رانا ثنااللہ کو منشیات کیس میںپکڑنے کے بعد سپیکر کو آگاہ کیا گیا تھاپندرہ کلوہیروئن چھوٹی چیز نہیں،معاملہ عدالت میں ہے،دودھ کو دودھ پانی کاپانی ہو جائے گا پکڑی گئی ہیروئن کی مالیت 22کروڑ ہے ،کمیٹی نے اے این ایف سے اگلے اجلاس میں ہیلی کاپٹرز کی مرمت ودیگر امور سے متعلق بریفینگ طلب کر لی ،تفصیلات کے مطابق سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے نارکوٹکس کنٹرولکا اجلاس چیئرمین کمیٹی شفیق ترین کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں سیکرٹری ناکوٹکس،اے این ایف حکام ، آئی جی پولیس اور دیگر محکموں کے اعلی حکام نے شرکت کی ۔ سیکرٹری وزارت انسداد منشیات امجد جاوید سلیمی نے کمیٹی کو بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ اے این ایف نے1180 ملازمتوں کی درخواست کی تھی ، بیوروکریسی نے درخواست پر اعتراض لگا کر واپس بھجوا دی دوبارہ درخواست پر اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے بورڈ قائم کر دیا ہے ۔ اے اہین ایف نے بلوچستان میں تین نئے تھانے قائم کرنے ہیں،سی پیک کی وجہ سے کام مزید بڑھا گیا ہے اے این ایف وزارت کا آپریشنل ونگ ہے اس وقت ذمہ داریوں میں سترہ ڈرائی پورٹس ، تمام ائیرپورٹس کی ذمہ داری ہے اس کے علاوہ وزیر اعظم نے اسمگلنگ کی روک تھام کی ذمہ داری بھی اے این ایف کو دی ہے۔آئی جی اسلام آبادنے کمیٹی کو وفاقی تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام سے متعلق کمیٹی کو بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسلام آبادصوبہ خیبر پختون خواہ اور پنجاب کے علاقوں نے گھیرا ہوا ہے پہلے منشیات بطور فیشن کے طور پر شروع کی جاتی ہےبعد میں انسان نشے کا عادی بن جاتاہے ، وفاقی پولیس نے ایے این ایف کے ساتھ مل کر آٹھ ماہ میں ساڑھے آٹھ کروڑ کی منشیات ریکور کی ہے منشیات کی ریکوری میں 53فیصد اضافہ ہوا یہ ایسا کرائم ہے جس میں والدین کی غفلت بھی ہے جوائنٹ آپریشن کی وجہ سے منشیات فروش علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوئے آپریشن کے دوران 1250منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا آگاہی کیلئے سوشل میڈیا پر پرمہم چلائی گئی سکولوں،کالجز کے ذریعے آگاہی مہم چلائی گائی پمفلٹس چھپوا کر سکولوں،کالجوں میں تقسیم کئے گئے یہ ایک ایسا ایشو ہے جو اگلی نسل کو متاثر کر رہا ہے۔چیئرمین کمیٹی شفیق ترین نے کہا کہ اے این ایف اپنے پروگرامز میں سینیٹ کمیٹی کے ارکان کو بھی بلایا لیا کریں تاکہ کمیٹی اے این ایف کی منشیات خاتمے کے اقدامات سے آگاہ ہو سکے کمیٹی اے این ایف ہیڈ کوارٹرر کا دورہ کریگی کمیٹی نے اے این ایف سے اگلے اجلاس میں ہیلی کاپٹرز کی مرمت ودیگر امور سے متعلق بریفینگ طلب کر لی رکن کمیٹی سینیٹر سلیم ضیا نے کہاکہ رانا ثنا اللہ خان کے واقعے کے بات کوئی مکمل بریفینگ نہیں دی گئی کوئی شخص کیے پندرہ کلو ہیروئن لے کر جا سکتا ہے اس واقعے میں کونسی ایس او پی کوفالو کیا گیا،سینیٹر انور لال دین نے کہاکہ پہلے سنا کرتے تھے کہ اندھیرے کا فائدہ اٹھا کربھاگ گئے،یہ پہلا واقعہ ہے کہ ایک ممبر پر پندرہ کلو پکڑا گیاجس پر سیکرٹری وزارت انسداد منشیات نے کمیٹی کو بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ رانا ثنااللہ کو پکڑنے کے بعد سپیکر کو آگاہ کیا گیا تھاپندرہ کلو چھوٹی چیز نہیں،معاملہ عدالت میں ہے،دودھ کو دودھ پانی کاپانی ہو جائے گااس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے ہم آپ کو کورٹ میں جانے سے پہلے کچھ نہیں بتا سکتے پکڑی گئی ہیروئن کی مالیت 22کروڑ بنتے ہیںاس موقع پر ڈی جی اے این ایف نے کمیٹی کو بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ راناثنااللہ کے معاملے میں ہر چیز ڈال دیا گیا کر دیا گیا کہنا درست نہیںمعاملہ عدالت میں ہے وہاں چیز سامنے آئیں گیانسداد منشیات فورس نے منشیات کیس میں 1200لوگ پکڑے گئے جس میں سے 95فیصد سچ ثابت ہوئے کمیٹی نے رانا ثنا اللہ سے منشیات برآمدگی سے متعلق اے این ایف سے بریفینگ طلب کر لی

تازہ ترین خبریں