03:23 pm
بیان حلفی شریف خاندان کو گناہ گار ثابت کرتا ہے، فردوس عاشق اعوان

بیان حلفی شریف خاندان کو گناہ گار ثابت کرتا ہے، فردوس عاشق اعوان

03:23 pm

اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے محض بیان حلفی نہیں بلکہ آل شریف کے خلاف چارج شیٹ پیش کی جو سسیلین مافیا اور گاڈ فادر کااصل مطلب سمجھاتی ہے، ےہ ثبوت ہے کہ آل شریف نہ تو معصوم ہے اور نہ ہی مظلوم،جسٹس قیوم کی ٹیپ ہو یا جسٹس سجاد علی شاہ کی عدالت پر لیگی بلوائیوں کا حملہ،رفیق تارڑ کا بریف کیس ہو
یا دیواریں پھلانگ کرسپریم کورٹ پر حملہ،یہ شرمناک اقدام ملکی تاریخ کے سیاہ ترین باب ہیں،ن لیگ کے لیڈر اقتدار میں ہوں تو مخالفوں کے گلے پکڑتے ہیں،ن لیگ کی قیادت مشکل میں ہو تو پاو ¿ں پڑ جاتی ہے ۔ جمعہ کو وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میںکہا کہ آج جج ارشد ملک نے محض بیان حلفی نہیں بلکہ آل شریف کے خلاف چارج شیٹ پیش کی ،چارج شیٹ سسیلین مافیا اور گاڈ فادر کااصل مطلب سمجھاتی ہے،بیان حلفی ثبوت ہے کہ آل شریف نہ تو معصوم ہے اور نہ ہی مظلوم،جسٹس قیوم کی ٹیپ ہو یا جسٹس سجاد علی شاہ کی عدالت پر لیگی بلوائیوں کا حملہ ،رفیق تارڑ کا بریف کیس ہو یا دیواریں پھلانگ کرسپریم کورٹ پر حملہ،یہ شرمناک اقدام ملکی تاریخ کے سیاہ ترین باب ہیں انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے لیڈر اقتدار میں ہوں تو مخالفوں کے گلے پکڑتے ہیں،ن لیگ کی قیادت مشکل میں ہو تو پاو ¿ں پڑ جاتی ہے،میاں شریف صاحب کی مالی حیثیت پر بھی خاندان میں اتفاق نہیں،شہباز کا ابا غریب ، نواز کا امیر،ان کی تاریخ کرپشن، رشوت اور بلیک میلنگ سے عبارت ہے،ان منفی ہتھکنڈے کامیاب نہ ہوں تو عابد باکسر اور ناصر بٹ جیسے اجرتی قاتل استعمال کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں