03:27 pm
اسحاق ڈار کو وطن واپس ضرور لایا جائے گا، شہزاد اکبر

اسحاق ڈار کو وطن واپس ضرور لایا جائے گا، شہزاد اکبر

03:27 pm

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ تین بار کا وزیراعظم کہتا ہے کہ میرے بچوں پر پاکستان کا قانون لاگو نہیں ہوتا، نوازشریف اور ناصر جنجوعہ نے سعودی عرب میں اکٹھے سفر کیا، اب دیکھنا ہوگا کہ ان کی ملاقات کا فیصلے پر کیا اثر ہوا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ جج نے بیان حلفی میں تسلیم کیا کہ وہ نوازشریف سے جاتی امرا میں ملے
، میرے خیال میں ان کی نوازشریف سے ملاقات تب ہوئی جبوہ ضمانت پر تھے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ جج کو 50کروڑ روپے کی پیشکش کر رہے ہیں ،انہیں چاہیے کہ یہ پیسے عوام کو دے دیں ، ہم کوشش کر رہے ہیں اسحاق ڈار کو ضرور وطن واپس لایا جائے گا ۔

تازہ ترین خبریں