03:31 pm
عوام نجات کےلئے بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں، نفیسہ شاہ

عوام نجات کےلئے بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں، نفیسہ شاہ

03:31 pm

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ کو دھوکہ دہی کا شاہ کار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹے ملازمین بے چاروں کی تنخواہ سے روٹی پوری نہیں ہوتی وہ گھر کیسے خریدیں گے۔ سلیکٹڈ وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ایک ہزار روپیہ اضافہ کرکے 2000 کا ٹیکس عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ غریب مزدور 20روپے کی روٹی کیسے خرید کر سکے گا
۔ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کے بعد غریب ایک پنکھا چلانے اور ایک عدد بلب جلانے کی سکت نہیں رکھتا۔کٹھ پتلی وزیراعظم ملک کو پتھر کے دور کی طرف واپس لوٹانا چاہتا ہے۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ قصر بنی گالہ کے لئے عوام کا خون نچوڑا جا رہا ہے۔ عوام اپنی نجات کے لئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں۔ پیپلزپارٹی روٹی، کپڑا اور مکان کے منشور پر قائم ہے

تازہ ترین خبریں