03:45 pm
یہ تو پھر ہونا ہی تھا ، شریف خاندان کو بہت بڑی خوشخبری سنا دی گئی

یہ تو پھر ہونا ہی تھا ، شریف خاندان کو بہت بڑی خوشخبری سنا دی گئی

03:45 pm

لاہور(نیوز ڈیسک)یہ تو پھر ہونا ہی تھا ، شریف خاندان کو بہت بڑی خوشخبری سنا دی گئی ۔۔۔احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ۔لاہور کی احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس کی سماعت ہوئی،مسلم لیگ ن کے صدر کمر میں تکلیف کے باعث پیش نہ ہوئے۔شہبازشریف کے وکیل کی جانب سے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی
درخواست دائر کی گئی۔وکیل شہبازشریف نے ان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کروائی اور کہا کہ شہبازشریف کوکمرکی تکلیف کےباعث ڈاکٹرنےآرام کا مشورہ دیاہے۔بعدازان عدالت نے صدر ن لیگ شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔دوسری جانب عدالت نے فواد حسن فواد،احد چیمہ،شاہد شفیق،دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈمیں 14 روزکی توسیع کردی۔وکلا کی ہڑتال کے باعث پراسیکیوشن کے گواہوں کے بیانات ریکارڈ نہ ہوسکے،عدالت نے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 24 جولائی تک ملتوی کردی۔