03:06 pm
اربوں ڈالرز کے منصوبے، قطر نے پاکستان کو اب تک کی سب سے بڑی پیشکش کردی

اربوں ڈالرز کے منصوبے، قطر نے پاکستان کو اب تک کی سب سے بڑی پیشکش کردی

03:06 pm

اسلام آباد (این این آئی)ملک کے 5 بڑے ائیر پورٹس کو جدید ترین ہوائی اڈوں میں بدلنے کی کوششیں، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے پاکستان کو تعاون کی پیشکش کر دی۔ ذرائع کے مطابق پیشکش وزیراعظم عمران خان کو حالیہ دورہ پاکستان کے دوران کی گئی،قطر جدید ہوائی اڈوں کی تیاری میں مالی اور تکنیکی تعاون فراہم کرے گا، ذرائع کے مطابق پرانے ائیر پورٹس کو جدید ٹیکنالوجی اور نئے ارکیٹیکچر ڈیزائین میں بدلا جائے گا
،امیر قطر نے ائیر پورٹ سروسز کو آؤٹ سورس کرنے کا کہا ہے، امیر قطر نے کہاکہ پاکستان چاہے تو پرانے ائیر پورٹس کو قطر ائیر پورٹ کی طرز پر بنایا جا سکتا ہے، وزیراعظم نے مشاورت کے لئے اہم اجلاس (آج) پیر کو طلب کر لیا،وزیر ہوا بازی سمیت سول ایوی ایشن حکام اجلاس میں شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ائیر پورٹ سروسز کو آوٹ سورس کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق فیصلے پر عملدرآمد پر پاکستان کا شمار خوبصورت ترین ائیر پورٹس رکھنے والے ممالک میں ہو سکے گا۔

تازہ ترین خبریں