05:13 pm
ریال اور ڈالر نچھاور کرنیوالے تحریک انصاف کے رہنما کو شوخی مہنگی پڑگئی

ریال اور ڈالر نچھاور کرنیوالے تحریک انصاف کے رہنما کو شوخی مہنگی پڑگئی

05:13 pm

گوجرنوالا(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی گوجرانوالا کے مقامی رہنما کوٹوورزم اینڈ ڈویلمنٹ کا چیئر مین بننے پر سہیل ظفر پر ڈالر نچھاور کرنا مہنگا پڑ گیا، ایف بی آر نے نوٹس لے لیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سہیل ظفر پر ڈالر اور نچھاور کرنے والے پی ٹی آئی رہنما شاہد اقبال ناگرا کے اثاثہ جات کی چھان بین شروع کر دی ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما سہیل ظفر کو ٹوورزم اینڈ ڈویلمنٹ کا چیئر مین بنایا گیا ہے
جس کے بعد جب وہ اپنے آبائی علاقے گوجرانوالا پہنچے توپاکستان تحریکِ انصاف کے مقامی رہنما شاہد اقبال ناگرا نے ان پر ڈالر اور ریال سمیت غیر ملکی کرنسی نوٹوں کی برسات کر دی۔غیر ملکی کرنسی نوٹ دیکھ کر پی ٹی آئی کارکنان بھی پیچھے نہ رہے اور نوٹ اکٹھے کرنے لگے جس دوران شدید دھکم پیل ہوئی اور کارکنان آپس میں جھگڑ بھی پڑے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف الیکشن میں گوجرانوالا سے کوئی بھی سیٹ حاصل نہیں کر سکی تھی اور اب پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما سہیل ظفر کو ٹوورزم اینڈ ڈویلمنٹ کا چیئر مین بنایا گیا ہے۔سہیل ظفر پنجاب حکومت کے ترجمان بھی ہیں اور اس سے پہلے کامرس اور انویسٹمنٹ کے صوبائی ویزر بھی رہ چکے ہیں ۔ سہیل ظفر پچھلی ویزراعلیٰ کے مشیر بھی رہے ہیں اور انہوں نے 2018کے الیکشن میں پی پی59سے الیکشن لڑا تھا تاہم وہ کامیاب نہیں ہو سکے تھے اور اب انہیں ٹوورزم اینڈ ڈویلمنٹ کا چیئر مین بنایا گیا ہے ۔ سہیل ظفر سے پہلے بھی ایسی ہی باتوں کی وجہ سے خبروں میں آتے رہے ہیں ، ایک موقع پر انہوں نے کاکنان سے خطاب کرتے ہوئے جوش میں کہہ دیا تھا کہ ہم 5سال بعد وزیراعظم عمران خان کو بھی حکومت سے نکال دیں گے۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی تھی اور اب دوبارہ وہ خبروں میں آگئے ہیں جب عہدہ ملنے کے بعد وہ آبائی علاقے پہنچے تو ان پر ہزاروں ریال اور ڈالر نچھاور کر دیے گئے ہیں اور اب فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے سہیل ظفر پر ڈالر اور نچھاور کرنے والے پی ٹی آئی رہنما شاہد اقبال ناگرا کے اثاثہ جات کی چھان بین شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین خبریں