05:16 pm
بارشوں کا سلسلہ اب تھمنے والانہیں، تیز ہوائیں اور بارشیں کب تک جاری رہیں گی،

بارشوں کا سلسلہ اب تھمنے والانہیں، تیز ہوائیں اور بارشیں کب تک جاری رہیں گی،

05:16 pm

لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ مون سون کا موجودہ سسٹم جمعرات تک ملک میں رہے گا۔ ملک بھر میں شدید آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آج صبح بھی لاہور سمیت کئی علاقوں میں شدید بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ سے جمعرات کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں تیزہوائوں اور آندھی کے ساتھ مون سون کی
مزید بارش کی توقع ہے اور اس دوران کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاباور بالائی خیبرپختونخوا میں اکثر مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارشجبکہ ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاوہ مریدکے، شیخوپورہ، فیصل آباد،ساہیوال، خوشاب، ننکانہ صاحب، سانگلہ ہل، پنڈدادن خان اور پھول نگر سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ بارش نے ہفتہ وار چھٹی کا لطف دوبالا کردیا ہے۔ عوام کی بڑی تعداد نے تفریحی مقامات کا رخ کرلیا ہے جب کہ موسم کی مناسبت سے روایتی کھانوں کی دکانوں پر لوگوں کا رش بڑھ گیا ہے۔بارش سے جہاں موسم خوشگوار ہوگیا ہے وہیں اس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں جب کہ بجلی کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے۔ شیخوپورہ کے قریب فیصل آباد روڈ ٹول پلازہ پر پھسلن کے باعث تیز رفتار آٸل ٹینکر الٹ گیا تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔ حالیہ تیز بارشوں سے ہزارہ، راولپنڈی، ڈی جی خان،کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی جب کہ ہزارہ اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

تازہ ترین خبریں