05:17 pm
باکمال لوگ، لاجواب سروس، پی آئی اےکی پرواز 100مسافروں کو چھوڑ کر چلی گئی

باکمال لوگ، لاجواب سروس، پی آئی اےکی پرواز 100مسافروں کو چھوڑ کر چلی گئی

05:17 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)باکمال لوگ، لاجواب سروس، پی آئی اےکی پرواز 100مسافروں کو چھوڑ کر چلی گئی، مسافروں کا شدید احتجاج،کائونٹرزتوڑدیئے۔۔ اسلام آباد سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز 100 مسافروں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر چھوڑ کر چلی گئی جس کے نتیجے میں مسافروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اسلام آباد ایئرپورٹ کے کاؤنٹرز توڑ دیئے
۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز اسلام آباد سے کراچی جانے والی پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ تبدیل کر کے اس کی جگہ A-20 طیارے نے مسافروں کو کراچی روانہ کیا گیا ۔ طیارہ تبدیلی سے 100 مسافر ایئرپورٹ پر رہ گئے اور طیارہ A-20 اسلام آباد ایئرپورٹ سے 100 مسافروں کو چھوڑ کر کراچی روانہ ہو گیا ۔ پی آئی اے کی اس نااہلی پر مسافروں نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کاؤنٹرز توڑ دیئے ۔ ۔

تازہ ترین خبریں