05:20 pm
عمران خان کا ہر وعدہ جھوٹا اور ہر نعرہ دھوکہ نکلا، بہت جل سلیکٹیڈ حکومت کو گھر بھیج دینگے

عمران خان کا ہر وعدہ جھوٹا اور ہر نعرہ دھوکہ نکلا، بہت جل سلیکٹیڈ حکومت کو گھر بھیج دینگے

05:20 pm

سکھر (نیوز ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بجٹ میں غریب کیلئے تکلیف اور امیر کیلئے ریلیف ہے، عوامی حکومت لائیں گے اور سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجیں گے ، عوام ساتھ دیں تو ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔عمران خان کا ہر وعدہ جھوٹا اور ہر نعرہ دھوکہ نکلا،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پنو عاقل میں مہنگائی کے خلاف ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا ہر وعدہ جھوٹا
اور ہر نعرہ دھوکہ نکلا، عمران خان نے ایک کروڑ نوکریاں دینے اور 50لاکھ گھربنانے کا وعدہ کیاتھا لیکن گھر بنانے کے بجائے غریبوں کے گھر گرا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام دشمن بجٹ میں غریب کیلئے کچھ نہیں ہے بلکہ اس میں غریب کیلئے تکلیف اور امیر کیلئے ریلیف ہے، بجٹ میں مہنگائی اورٹیکسزکاطوفان ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ ، کٹھ پتلی اور ظالموں کا مقابلہ کریں گے ، عوامی حکومت لائیں گے اور سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجیں گے ، عوام ساتھ دیں تو ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم مہنگائی اور عوام کے حقوق کے سڑکوں پر نکلے ہیں عمران نے الیکشن سے قبل کہا تھا کہ وہ خودکشی کرلیں گے مگر آئی ایم ایف سے قرضہ نہیں لیں لیکن عمران خان نے یو ٹرن لیتے ہوئے آئی ایم ایف سے قرضہ لیا عوام پر ٹیکس لگا کر معاشی قتل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی پی نے بے روزگاروں کو ملازمتیں دیں اور ملازمین و پینشروں کی پینشن میں سو فیصد سے زائد اضافہ کیا جو آج تک کسی حکومت نے نہیں کیا، اگریہ جرم ہے تو ہم یہ جرم کرتے رہیں گے۔

تازہ ترین خبریں