06:59 am
وزیراعظم کا 18 جولائی کو دورہ لاہور متوقع

وزیراعظم کا 18 جولائی کو دورہ لاہور متوقع

06:59 am

لا ہور (نیوز ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کا 18 جولائی کو دورہ لاہور متوقع، حکومتی ذرائع کے مطابق عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے۔ حکومتی امور سے متعلق اہم فیصلوں کا امکان، صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس بلا لیا گیا۔تمام وزراء، محکموں کے سیکرٹریز اور متعلقہ حکام کو طلب کرلیا، پنجاب حکومت کی کارکردگی، ایوان کی صورتحال، قانون سازی، تاجروں کا احتجاج سمیت دیگر معاملات پر وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔
آئی جی پنجاب عارف نواز اور دیگر ادارے امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کریں گے، وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری سرور کی الگ الگ ملاقات بھی شیڈول۔

تازہ ترین خبریں