07:52 am
چوہدری نثار سینے میں تکلیف کے باعث امراض قلب ہسپتال میں داخل

چوہدری نثار سینے میں تکلیف کے باعث امراض قلب ہسپتال میں داخل

07:52 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کے دور میں وزیر داخلہ رہنے والے چوہدری نثار علی خان کو سینے میں تکلیف کے باعث امراض قلب ہسپتال منتقل کردیا گیا۔راولپنڈی کے امراض قلب ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق چوہدری نثار کو اتوار اور پیر کی درمیانی شب ہسپتال لایا گیا۔سینے میں تکلیف کی شکایت پر ہسپتال پہنچنے پر چوہدری ثنار کی ای سی جی سمیت دل کے دیگر ٹیسٹ کیے گئے۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کی طبیعت ابھی کافی بہتر ہے، تاہم سینے میں درد کی تشخیص کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں