10:13 am
 احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو ہٹانے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیا جج مانگ لیا

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو ہٹانے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیا جج مانگ لیا

10:13 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو ہٹانے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیا جج مانگ لیا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر وزارت قانون کو خط لکھ دیا گیا ہے۔وزارت قانون کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت نمبر 2 کیلئے نیا جج مقرر کیا جائے، خط چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کی ہدایت پر لکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نمبر 2 کے جج ارشد ملک کو متنازع ویڈیو جاری ہونے کے معاملے پر عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔
ویڈیو ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے جاری کی تھی جس سے متعلق ان کا دعوی تھا کہ نوازشریف کیخلاف العزیزیہ کیس میں سنائی جانے والی سزا دباو یا بلیک میلنگ کا نتیجہ تھی۔سابق جج ارشد ملک نے بعد ازاں صفائی دیتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھا جس میں کئی معاملات کھولنے کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنے خلاف کیس میں سزا نہ دینے کے عوض مالا مال کرنے کی پیشکش کی اور سزا سنانے پر شریف خاندان کے نمائندوں کی جانب سے دھمکیاں دی جاتی رہیں۔

تازہ ترین خبریں