04:00 pm
جعلی اکاؤنٹس کیس : سابق صدر آصف علی زرداری کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

جعلی اکاؤنٹس کیس : سابق صدر آصف علی زرداری کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

04:00 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )جعلی اکانٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو پارک لین کیس میں تیسری بار جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت پیش کردیا گیا۔احتساب عدالت میں سابق آصف علی زرداری کے خلاف جعلی اکانٹس کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت میں سماعت کے دوران وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بچے کل نیب حوالات میں والد سے اکیلے ملنا چاہتے ہیں، ہفتے میں 2 بار ملنے کی اجازت بھی دی جائے۔ اس موقع پر جج محمد بشیر نے کہا کہ آج بھی (آصفہ بھٹو) آئی ہوئی ہیں تو آج مل لیں۔
اس پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ آج بھی مل لیں گی تاہم کل کی بھی ملاقات کی اجازت چاہئیے۔جس کے بعد احتساب عدالت نے جعلی اکانٹس کیس میں گرفتار سابق صدر آصف زرداری کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 29 جولائی تک توسیع کردی اور سابق صدر کو نیب کے حوالے کر دیا۔احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافی نے سابق صدر سے سوال کیا کہ آج آپ نئے جج کے سامنے پیش ہوئے، آپ کو کیسا لگا ؟ جس پر آصف علی زرداری نے کہا کہ الحمد للہ۔ شہباز شریف پر برطانوی صحافی کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات سے متعلق سوال پر کہا کہ وہ فنڈنگ تو اسٹیٹ بینک میں آتی ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ نے کبھی ناصر بٹ کی خدمات حاصل کی ہیں جس پر سابق صدر نے کہا کہ ہم ایسے کام نہیں کرتے۔ خیال رہے کہ آصف علی زرداری کی نیب میں پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ، اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں سمیت رینجرز کے اہلکار بھی تعینات تھے۔

تازہ ترین خبریں

پاکستانیوں نے 2نمبری میں سب کوپیچھے چھوڑ دیا،پنشن فراڈ سکینڈل

پاکستانیوں نے 2نمبری میں سب کوپیچھے چھوڑ دیا،پنشن فراڈ سکینڈل

مفتی قوی کی حرکتوں کے بعد خاندان کاشدیدردعمل سامنے آگیا

مفتی قوی کی حرکتوں کے بعد خاندان کاشدیدردعمل سامنے آگیا

براڈ شیٹ اسکینڈل،عظمت سعید پر اپوزیشن کے اعتراضات مسترد

براڈ شیٹ اسکینڈل،عظمت سعید پر اپوزیشن کے اعتراضات مسترد

بھارتی فوج کی ایل اوسی کے قریب آبادی پربلااشتعال فائرنگ ،پاک فوج کامنہ توڑ جواب

بھارتی فوج کی ایل اوسی کے قریب آبادی پربلااشتعال فائرنگ ،پاک فوج کامنہ توڑ جواب

پیمرانے نجی ٹی وی کالائسنس معطل کرکے کتنے  لاکھ روپے جرمانہ کرڈالااورکیوں؟میڈیاکاگلاگھونٹ دینے والی خبرآگئی

پیمرانے نجی ٹی وی کالائسنس معطل کرکے کتنے لاکھ روپے جرمانہ کرڈالااورکیوں؟میڈیاکاگلاگھونٹ دینے والی خبرآگئی

پاکستان کے اہم شہر میں اعلیٰ تعلیم یافتہ باپ نے بیٹی کو قتل کر کے خودکشی کر لی

پاکستان کے اہم شہر میں اعلیٰ تعلیم یافتہ باپ نے بیٹی کو قتل کر کے خودکشی کر لی

قومی بچت کی سکیموں پراب کتنامنافع ملے گا؟نیااعلان سامنے آگیا

قومی بچت کی سکیموں پراب کتنامنافع ملے گا؟نیااعلان سامنے آگیا

’’دو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں ‘‘ پرویز مشرف کی والدہ کی تدفین کون سے ملک میں کی گئی ؟

’’دو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں ‘‘ پرویز مشرف کی والدہ کی تدفین کون سے ملک میں کی گئی ؟

غریب اور کم آمدن افراد کیلئے زبردست خوشخبری وزیراعظم عمران خان نے احکامات جاری کر دیے

غریب اور کم آمدن افراد کیلئے زبردست خوشخبری وزیراعظم عمران خان نے احکامات جاری کر دیے

۔۔پاکستانی مدرسے کے طالب علم سے شادی کے لیے 20 سالہ ازبک دوشیزہ پاکستان پہنچ گئی

۔۔پاکستانی مدرسے کے طالب علم سے شادی کے لیے 20 سالہ ازبک دوشیزہ پاکستان پہنچ گئی

متعددبچوں نے سکول چھوڑ دیا۔ کئی تعلیمی ادارے بند، گرمیوں کی چھٹیاں کم کر دی گئیں

متعددبچوں نے سکول چھوڑ دیا۔ کئی تعلیمی ادارے بند، گرمیوں کی چھٹیاں کم کر دی گئیں

احتساب عدالت نےخواجہ آصف کوجیل بھجوا دیا

احتساب عدالت نےخواجہ آصف کوجیل بھجوا دیا

 شیخ رشید کا پاکستان کوسٹ گارڈز ہیڈ کوارٹر ز کا دورہ

شیخ رشید کا پاکستان کوسٹ گارڈز ہیڈ کوارٹر ز کا دورہ

نیب کے سابق عہدیدار سے تحقیقات کرانا براڈ شیٹ سے بڑا فراڈ ہے،مریم اورنگزیب

نیب کے سابق عہدیدار سے تحقیقات کرانا براڈ شیٹ سے بڑا فراڈ ہے،مریم اورنگزیب