02:16 pm
زلزلہ متاثرین کےلئے دی گئی رقم کی ذاتی اکائونٹ میں منتقلی شہباز شریف کے خلاف ثبوت پیش کر دیے گئے

زلزلہ متاثرین کےلئے دی گئی رقم کی ذاتی اکائونٹ میں منتقلی شہباز شریف کے خلاف ثبوت پیش کر دیے گئے

02:16 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبرنے ایرا کے اکاؤنٹس سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران کو کروڑوں روپے منتقلی کے دستاویزی ثبوت پیش کردیے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کے خاندان کی دولت یکجا ہے، شہباز شریف کے خاندان کے نام پر 26 ملین ڈالرز کی رقم باہر سے آئی۔انہوں نے کہا کہ شہباز خاندان کے نام 2007 اور 2008 میں بیرون ملک سے زیادہ رقم آئی جو کہ 200 سے زائد افراد کے نام سے شہباز خاندان کو رقم بھجوائی گئی۔ان کا کہنا ہے کہ جن افراد کے نام سے
شہباز خاندان کے نام ملین ڈالرز آئے، وہ اتنے غریب ہیں کہ ان کے پاس کراچی سے لاہور جانے کا کرایا بھی نہیں ہے۔معاون خصوصی برائے احتساب نے ایرا کے فنڈز سے شہباز کے داماد علی عمران کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے منتقلی کے دستاویزی ثبوت پیش کیے۔انہوں نے علی عمران کے 2011 اور 2013 کے پیمنٹ آرڈرز اور ڈیمانڈ ڈرافٹ پیش کیے جن میں کئی ملین کی رقم منتقلی دکھائی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے داماد علی عمران کا ایسا پلازہ جو تعمیر بھی نہیں ہوا تھا، اس کو کرائے کی مد میں پیسے دیے گئے اور یہ پیسے منصوبوں میں سے نکالے جاتے ہیں۔شہزاد اکبر کے مطابق حمزہ شہباز کے 95 فیصد، سلیمان کے 99 فیصد اثاثے اسی رقم سے بنے جب کہ اہلیہ کے 80 فیصد اثاثے جعلی ٹی ٹیز سے بنےبرطانوی میگزین ڈیلی میل میں گزشتہ روز چھپنے والی خبر سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ "یہ خالہ جی کا گھر نہیں کہ کسی سے بھی اسٹوری کروائی جائے، مجھے اسٹوری کرانی ہوتی تو یہ دستاویزات بھی برطانوی اخبار شائع کرتا۔"وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نے شہباز شریف کو چیلنج کیا کہ شہبازشریف انہیں برطانوی عدالت میں بلوائیں، وہ وہاں بھی دستاویزی ثبوت پیش کریں گے۔انہوں نے صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "اپنے وعدے اور دعوے سے مت مکریے گا، مقدمہ ضرور داخل کیجئے گا، آپ نے زرداری کو گھسیٹنے کا دعویٰ کیا تھا لیکن مکر گئے تھے لہٰذا اس طرح اب نہ مکر جائیےگا۔"ان کا کہنا تھا کہ لوٹا ہوا مال شہباز فیملی سے برآمد کریں گے۔

تازہ ترین خبریں