02:29 pm
سہیلی کے ہمراہ آئی ہوئی لڑکی کو نشہ آور چیز کھلا کر زیادتی کر دی گئی

سہیلی کے ہمراہ آئی ہوئی لڑکی کو نشہ آور چیز کھلا کر زیادتی کر دی گئی

02:29 pm

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہرقائد کراچی میں لڑکی کو نشہ آور چیز کھلا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا تفصیلات کے مطابق درخشاں تھانے کے علاقے سی ویو پر واقع ولیج ریسٹورنٹ کے قریب سے اتوار کی صبح ایک لڑکی بے ہوشی کی حالت میں ملی جسے فوری جناح ہسپتال منتقل کیا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں لڑکی کی شناخت 21سالہ ثنا کے نام سے ہوئی ہے جو ڈیفنس فیز 6کی رہائشی ہے
، اور اس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہفتے کی شب اس کی دوست کرن اور علی نامی شخص اس کے گھر آئے تھے، جہاں ہم نے ساتھ کھانا کھایا،جس کے بعد میری حالت غیر ہو گئی اور اس کے بعد مجھ سے مبینہ طور پر زیادتی کی گئی اور جب میں بے ہوش ہو گئی تو مجھے سمندر کنارے پھینک دیا گیا۔