04:10 pm
نبی پاکؐ کے شہرمیں جب یہ حرام مال پرڈیل کر رہے تھے ان کا دل نہیں کانپا

نبی پاکؐ کے شہرمیں جب یہ حرام مال پرڈیل کر رہے تھے ان کا دل نہیں کانپا

04:10 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کی احتساب عدالت کے جج ارشد ملک سے مدینہ منورہ میں ملاقات اورپیسوں کے لین دین کے معاملے پر شاعرہ نوشی گیلانی نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سوال کیا کہ بے شک آپ مجھے قدامت پسند کہیں ۔ لیکن کئی مرتبہ یہ خیال آیا کہ نبئ پاک صلی اللّہ علیہ وسلم کے شہر مدینہ میں دورانِ عمرہ جب یہ کرپٹ سیاستدان ، بیٹے،
حواری اورمستند قاتل مل جُل کر جج ارشد ملک سے حرام مال پر لین دین طےکر رہے تھے۔تو کیا ان کا دل ایک بار بھی نہیں کانپا ہوگا ؟نوشی گیلانی کے اس ٹویٹ پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ ضرور کانپتا اگر لین دین کی کوئی بات کی گئی ہوتی اور ارشد ملک صاحب نے مزید ایک اور جھوٹ نا بولا ہوتا۔جج صاحب یہ نہیں جانتے کہ میرے پاس ان کے اس سمیت سب جھوٹوں کے ثبوت موجود ہیں جو انشاءاللہ سب کے سب سامنے آئیں گے۔ایک اور ٹویٹر پیغام میں مریم نواز نے نوشی گیلانی کو ہی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ایک سطر میں آپ پاک ترین ہستی کا نام لیتی ہیں اور دوسری سطر میں آپ کسی کے مال کو حرام قرار دے دیتی ہیں؟ بہتان اور بغیر کسی تصدیق کے کسی پر الزام لگانے کے بارے میں دین میں کتنے سخت احکامات ہیں، جانتی ہیں آپ؟